تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان آج متوقع

نومبر کے آخری 15 روز کيلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرول ساڑھے 3 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ قيمتوں ميں کمی کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ديں گے۔

نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو جب کہ اطلاق 16 نومبر سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کیلئے يعنی 30 نومبر تک ہوگا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv