وفاقی حکومت نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ۔ نیب کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے میر شکیل کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دی ۔
وزارت داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی ۔

