تازہ تر ین

سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے۔

مریم نواز کے انٹریو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی نہ ایک سوچ ہے نہ کوئی نظریہ، انہیں صرف اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔ آئے روز اپنے موقف سے پھرنے والے عوام کی رہنمائی کے لائق نہیں ہو سکتے۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بلاول، مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتا دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے۔ ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv