تازہ تر ین

امریکا نے ’اسنیپ بیک‘ کے تحت ایران پر پابندیوں کو یک طرفہ طور پر بحال کردیا

واشنگٹن:امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں آج سے بحال ہو گئی ہیں جب کہ دیگر عالمی قوتیں اس دعوے کو غیر قانونی قرار دے رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں ہفتے کی شب ’’اسنیپ بیک‘‘ کے ذریعے خود بخود بحال ہوگئی ہیں کیوں کہ ایران نے 2015 کے جوہری ڈیل کی نمایاں خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معہادے کے تحت اگر ایک حریف خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے تو وہ معاہدے سے حاصل ہونے والی سہولت کا حقدار بھی نہیں رہتا اور دوسرے حریف پر بھی معاہدے کی پاسداری کا بوجھ برقرار نہیں رہتا۔

یہ خبر پڑھیں : ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکا کی نئی چال

امریکا نے یہ انتہائی قدم سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور اپنے دوستوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا جانتا تھا کہ یہ ممالک امریکی اقدام کا ساتھ نہ دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv