تازہ تر ین

ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ، فواد چودھری کی اپوزیشن کی اے پی سی پر تنقید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر فوادچ چودھری نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ تیتیس سال ملک میں آمریت رہی لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سالوں میں پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے اور کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کا نکتہ یہ ہے کہ اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر فوج مجھے حکومت میں لانے کیلئے کردار ادا نہیں کرتی تو وہ ناقابل قبول ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ سے گلہ صرف یہ ہے کہ جب عمران خان اور عوام نے مجھے نکالا تو آپ میرے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہوئے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv