تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

ویب ڈیسک : پاک فوج کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑی کامیابی، شمالی وزیر ستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سمسجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن شکتو کے علاقے میں کی گئی ، مطلوب دہشتگرد  کمانڈر احسان اللہ متعدد دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا جبکہ احسان اللہ لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ جبکہ اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv