تازہ تر ین

کینیڈا میں چاقو سے حملہ ، نگران مسجد شہید

ویب ڈیسک : کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کرکے شہید کردیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا، حملہ آورواردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ قاتل دبلے جسم کا مالک تھا جس نے سیاہ رنگ کی ہڈی اور گہرے رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی اور پیدل چلتا ہوا جائے وقوع سے فرار ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اپنے مسلمان بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

ٹورنٹو پولیس کاکہنا ہے کہ جلد ہی قاتل کو گرفتارکرلیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv