تازہ تر ین

عمان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : عمان نے 7 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بعد بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان کورونا سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے کورونا صورتحال میں قدرے بہتری آنے پر انٹرنیشنل پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی۔

یکم اکتوبر سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کھول دیے جائیں گے اور انٹرنیشنل پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

انٹرنیشنل پروازوں کی بحالے کے بعد ایئرلائنز نے شیڈول ترتیب دینا شروع کردیا ہے اور مقررہ تاریخ سے پروازیں متعین وقت پر اڑان بھریں گی۔

کورونا وبا کے بعد 29 مارچ کو عمان نے تمام پروازیں منسوخ کرتے ہوئے فضائی آپریشن معطل کردیا تھا اور اب قریباً 7 ماہ بعد بیرون ملک پروازوں کے لیے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کیا جارہا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv