Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اسرائیل میں بسنے والے پاکستانی نژاد یہودی کراچی آنے کے خواہشمند

By adminستمبر 5, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وین ڈیسک : کراچی میں پیدا ہونے والے بہت سے یہودی جو اس وقت اسرائیل میں مقیم ہیں، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کے بعد پُر امید ہیں کہ وہ اپنے پیدائشی شہر کراچی کا بھی دورہ کرسکیں۔

پاکستانی نژاد یہودیوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی وطن کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے قیام کے وقت کراچی میں تقریبا 2500 یہودی رہتے تھے جن کے لیے ایک عبادت گاہ بھی تھی جس کا نام تھا ’میگن شالوم سینگاگ‘ اس پر بنی اسرائیل مسجد درج تھا۔

یہ عبادت گاہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں تھی جو کراچی جنوبی ضلع کی ایک قدیم ترین بستی ہے۔

رنچھوڑ لائن کے کئی پرانے باسیوں کو یہودیوں کی یہ عبادت گاہ بہت اچھی طرح ذہن نشین ہے جب کہ کراچی میں پیدا ہونے والے یہودی اب بھی بڑی اچھی اردو بولتے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے منتقل ہونے والے آخری یہودی خاندان سے جیو نیوز نے رابطہ کیا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ٹیلی فون سروس کے آغاز ہونے کے بعد فون پر گفتگو کی۔ یہ یہودی اب بھی کراچی کی ٹھنڈی شامیں اور راوداری کو یاد کرتے ہیں۔

ایمانوئیل میتات کے پاکستانی پاسپورٹ کا عکس — فوٹو: جیو نیوز 

ایمانوئیل میتات 59 سال کے ہیں اور اسرائیل میں رہتے ہیں، اردو بہت شاندار بولتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیدائی ہیں، سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے مزین پاکستانی قومی ٹیم کہیں بھی کرکٹ کھیلے، پاکستانی کے کئی سو میل دور بسے میتات کے دل کی دھڑکن اسرائیل میں کرکٹ دیکھتے ہوئے تیز ہوتی ہے۔

ایمانوئیل میتات تین دہائی پہلے پاکستان سے منتقل ہوئے۔ فون پر بات ہوئی تو کہنے لگے ’بھائی، بریانی تیار کرو، میں دبئی آؤں گا”۔

ایمانوئیل میتات اب کراچی جانے کی خواہش رکھتے ہیں حالانکہ ابھی یہ ایک خواب ہی ہے لیکن انہوں نے جلد دبئی جانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

میتات کا گھرانہ وہ آخری یہودی گھرانہ تھا جو پاکستان سے منتقل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جب اُن کے والد کی 1957 میں کراچی میں شادی ہوئی تھی تو کراچی میں یہودیوں کے 600 خاندان رہتے تھے۔

انہوں نے کراچی کے بی وی ایس اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

میتات کہتے ہیں کہ ان کے والد ریحیم کاروباری شخصیت تھے، قالین کا کاروبار کرتے تھے اور پوری دنیا سے یہودی قالین کا آرڈر دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ والد پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، مگر کچھ مجبوریاں نہ ہوتی تو وہ بھی پاکستان نہ چھوڑتے۔

میتات نے بڑے فخر سے اپنا پرانا پاکستانی پاسپورٹ دکھایا جس پر ان کا مذہب بھی درج ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ کراچی کی عبادت گاہ میں شہر کی تمام یہودی آبادی جمع ہوتی تھی، بہت اطمینان سے عبادت کرکے مسلمان تانگے والے ہمیں گھروں تک پہنچاتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار مسلمان تانگے والے پیسے بھی نہیں لیتے تھے۔

 میتات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ جولائی 1988 میں عبادت گاہ کی جگہ شاپنگ پلازہ بنا دیا گیا۔

میتات کے علاوہ کچھ اور یہودیوں نے بھی گفتگو کی مگر انھوں نے اپنا نام میڈیا میں نہ دینے کی شرط پر بتایا کہ کراچی میں اُن کا بچپن گزرا مگر اب بہت درویاں پیدا ہوچکی ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ وہ بھی کراچی گھومنے کا خواب دیکھتے ہیں۔

کئی نے کہا کہ اُن کے آباؤ اجداد کے قبریں کراچی میں موجود ہیں، اُن قبروں پر جانا چاہتے ہیں۔

admin

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.