اسلام آناد: (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کے لیے پاسپورٹ آفس کا قیام اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ سمند پار پاکستانی ایک چھت تلے پاسپورٹ سروسز کے علاوہ پاسپورٹ کی بھی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
پاسپورٹ آفس کھولنے کا مقصد اوورسیز کو ایک جگہ سے ہی سہولیات فراہم کرنا ہے اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اوورسیز کے خاندان والوں کو پاسپورٹ بنانے اپنے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔ اپنے اپنے اضلاع کی بجائے سمند پار پاکستانی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ہی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
اوورسیز پاکستانیز جو او پی ایف کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام اوورسیز پاکستانیز کی آسانی کے لیے کیا گیا جب اوورسیز پاکستانیز پاکستان آئیں گے تو آسانی سے چھٹیاں گزار سکیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اوورسیز کے زمین کے تنازعات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ کچھ لوگ انٹرنیشنل ڈیجیٹل اکاؤنٹس بنا لیتے ہیں اور اوورسیز سے پیسے اٹھاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کی آسانی کے لیے قوانین بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی پر کام کر لیں گے۔ وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر دو ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے آسانی کا کام کریں گے۔

