Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پاکستان کی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت

By adminستمبر 3, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلامو فوبیا، نسل پرستی کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے‘شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں، شائع کردہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے. انہوں نے کہا کہ ہم نے سفیر کے ذریعے اپنے جذبات، حکومت فرانس تک پہنچا دیے ہیں اور حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا، نسل پرستی کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں معاملے کی نشاندہی کی انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید کرتے ہیں عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کرے گی گزشتہ روز دفتر خارجہ نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا عمل مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا.فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شان سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دوبارہ گستاخی کی گئی ہے اور ایک مرتبہ پھر وہی گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے 2015 میں فرانسیسی میگزین کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا. دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا عمل مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا، آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میگزین کا ایسا عمل بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرے گا.ادھر ترکی کے دفتر خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے بھی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں اور دین اسلام کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے اس عمل کو پریس یا پھر فن کی آزادی سے تعبیر کیے جانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا. صدر میکرون سمیت فرانسیسی اعلی حکام کی اس معاملے کو آزادی اظہار کے دائرہ کار میں بیان کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں‘ترک دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر موقع پر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ اور آزادی پسند ہونے کے طور پر پیش کرنے والے اسلام اور غیر ملکی دشمنی کو شہہ دینے والی اس قسم کی نسل پرست اور تفریق بازی کی کاروائیوں کو آلہ کار بناتے ہوئے فرانس اور یورپ میں فاشزم اور نسل پرست تحریکوں کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ اس چیز کا بلا شعور دفاع کرنے والے اپنے ہی معاشرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہم یورپی دوستوں سے حالیہ ایام میں دین اسلام کے خلاف بڑھنے والی کاروائیوں کے خلاف واضح اور قطعی موقف اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان نے اس سلسلہ میں انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح طور پر مغربی دنیا کی قیادت سے کہا تھا کہ وہ اس سلسلہ کو روکے ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اور اس طرح کے نفرت انگیزاقدامات سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوتے ہیں .

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.