Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بلاول بھٹو لاکھ کوشش کر لیں، این آر او نہیں ملے گا، وزیر اطلاعات شبلی فراز

By adminجولائی 30, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ٖ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت پر پریشر ڈال رہی ہے لیکن عمران خان کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو لاکھ کوشش کر لیں، این آر او نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیٹف قانون سازی پاکستان کے لیے ہے لیکن اپوزیشن اسے نیب ایکٹ سے منسلک کر دیتی ہے۔ ان کی ترامیم کو پڑھیں گے تو ہنسی ضرور آئے گی۔ ان کا بنیادی مقصد این آر او ہے۔ یہ کرپشن کو اپنی نظر سے قانون بنانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی ترامیم ردی کی ٹوکری میں ڈالی جائیں گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں کے گھروں میں پتھر پھینک رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ یا تو لاعلم ہیں یا سب کچھ جانتے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے محنت سے اثاثے بنائے۔ ان کے پاس وہ اثاثے نہیں جو بلاول بھٹو کے پاس ہیں۔ عمران خان نے کرکٹ کی تمام کمائی کا ریکارڈ عدالت کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد عمران خان پر سیاسی کیس بنایا گیا تھا، تاہم عدالت نے انھیں صادق اور امین قرار دیا جبکہ بلاول کی فیملی پر صداقت اور امانت کے بڑے سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے چئیرمین پیپلز پارٹی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس کرپشن پر سوال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ وہ بتائیں کہ سرے محل کیسے خریدا گیا؟ سوئس اکاؤنٹ کا کیا ہوا؟ اومنی گروپ کیلئے منی لانڈرنگ کس نے کی؟ بلاول بھٹو کو ان سوالوں کا جواب اپنی فیملی سے مل جائے گا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت اور معاونین پر قانون میں قدغن نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ مشیروں کے استعفوں بارے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ اگر کسی وزیر کو تبدیل یا ہٹایا جاتا ہے تو وجہ پرفارمنس یا کسی بہتر کھلاڑی کو لانا بھی ہو سکتا ہے۔ ٹیم کو تبدیل کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں نواز شریف اور زرداری کھاتا ہے نہیں لگاتا بھی ہے لیکن عمران خان کہتا ہے نہ کھاؤں گا نہ کھانے دونگا۔ وزیراعظم اپنی پارٹی سمیت کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ وقت بدل گیا ہے، بلاول نئے دور کی حقیقت کو سمجھیں، وہ نہیں سمجھیں گے تو ان کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.