مکہ مکرمہ کے گورنریٹ نے رواں سال 2020 کے حج سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔حج سے متعلق جاری قواعد و ضوابط کے علاوہ مسجدالحرام، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور قیام طعام سے متعلق بھی ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ کے گورنریٹ کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق 28 ذی القعدہ سے 12 ذی الحجہ تک منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بغیر اجازت جانا منع ہوگا۔حج کے لیے آنے والے افراد اور حج کرانے والوں کو حفاظتی ماسک اور دستانے پہننا ہوں گے جب کہ سر کے بال تراشنے، مونڈھنے، داڑھی بنانے والے ایک دوسرے کے آلات استعمال نہیں کرسکیں گے۔قواعد کے مطابق باجماعت نماز کی اجازت ہوگی تاہم نماز کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا جب کہ نمازی ایک دوسرے سے 2 میٹر فاصلےکی پابندی کریں گے اور لفٹ استعمال کرتے وقت بھی سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا۔دوسری جانب مسجد الحرام، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں کولرز ہٹا دیے جائیں گے اور پانی پینے یا زمزم کے لیے ڈسپوزیبل بوتلیں، ڈبے استعمال کیےجائیں گے جب کہ کھانے پینےکے برتن دوبارہ استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔خانہ کعبہ یا حجر اسود کو چھونا منع ہوگا جب کہ حج میں جمرات کی رمی کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی۔حج ضوابط کے مطابق بسوں میں مسافروں کی تعداد متعین ہوگی، پورے سفر کے لیے ہر حاجی کی نشست متعین ہوگی اور کسی بھی حاجی کو بس میں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ڈرائیوروں اور مسافروں کو بس میں سفر کے دوران ماسک اتارنےکی اجازت نہیں ہوگی۔میدان عرفات اور مزدلفہ میں مخصوص مقامات پر قیام کی پابندی کرنا ہوگی اور عبادت کے دوران حاجیوں کو ماسک اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی، مطابق طواف کے لیے مطاف جانے والوں کی قافلہ بندی ہوگی اور طواف کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا جب کہ صفا و مروہ کی سعی ہر منزل سےہوگی اور سعی کے دوران سماجی پابندی کرائی جائےگی۔حاجیوں کو خارجی صحنوں میں کھانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ طواف کی جگہ ،صفا و مروہ کے علاقےکو حاجیوں کے ہرکارواں کے بعد سینیٹائز کیا جائے گا۔مسجد الحرام سے قالین اٹھالیے جائیں گے اور اپنی جائے نماز استعمال کرنے کی تاکید کی جائےگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

