صدر :(ویب ڈیسک)پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم نظرثانی سے بہتر ہو سکتی ہےخیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آئین پاکستان میں کی گئی 18 ویں ترمیم میں تبدیلیوں کی خواہشمند ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن میں موجود کئی جماعتیں اس کے خلاف ہیں۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ اس ترمیم کا خاتمہ صوبوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پارلیمنٹ’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی تجویز کبھی زیرغور نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں اختلافات چلتے رہتے ہیں، وسائل کی تقسیم پراختلافات معمول کی بات ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مادر پدر آزاد کرپشن رہی ہے، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے، پہلی بارحکومت نےاسکینڈلز کی تحقیقات کے بعد رپورٹس جاری کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 1300نیب مقدمات میں سے صرف 5 بیوروکریٹس کے خلاف تھے، نیب کا قانون مناسب ہے، بار ثبوت ملزم پر ہی ہونا چاہیے، اگر کسی کو نیب قانون پر اعتراض ہے تو وہ پٹیشن دائر کردے۔صدر عارف علوی نے مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آرٹی سمیت سب منصوبوں کی تحقیقات کیحمایت کی اور کہا کہ جہانگیر ترین کو حکومت نے باہر نہیں بھیجا، وہ واپس آجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بطور صدر انہوں نے اپنے خلاف مقدمات میں استثنی لینے سے انکار کیا۔ملک میں کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی کرنی چاہیے، حکومت نے کورونا کے باعث عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘شکر ہے کورونا سے اموات کم ہوئی ہیں، میں تو چاہتا تھا کورونا میں سب کچھ بند ہوجائے لیکن وزیراعظم نے مجھے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر قائل کیا۔’تعلیمی اداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے عید کے بعد کورونا صورتحال دیکھ کر کھولنے چاہئیں۔کشمیر پالیسی کے بارے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر پالیسی کمزور نہیں ہے، مودی حکومت مسلمانوں کےخلاف نفرت کی پالیسی روا رکھے ہوئے ہے جب کہ 3سالہ بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا ہوش کرے کیوں کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

