تازہ تر ین

شہباز شریف نے کورونا کو شکست دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ڈاکٹروں نے 3 ہفتے تک انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 11 جون کو مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv