تازہ تر ین

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں، عمران خان

عیدالضحیٰ پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، این سی اوسی نے مشکل حالات میں کام کیا، قوم کو این سی اوسی پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں، عیدالضحیٰ پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، این سی اوسی نے مشکل حالات میں کام کیا، قوم کو این سی اوسی پر فخر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک داؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں۔
اسمارٹ لاک ڈاون سے غریبوں کی زندگیاں متاثرہوئے بغیرمرض پرقابو پانے میں مدد ملی۔

البتہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ عیدالضحیٰ پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے این سی اوسی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔ این سی اوسی نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی۔ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 اموات ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 050 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4619 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 90721 ہو گئی۔پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا جہاں مریضوں کی تعداد 80297 رپورٹ ہوئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27506 ، بلوچستان میں 10717 ہو گئی۔ اسلام آباد میں 13292، آزاد جموں و کشمیر 1214 گلگت میں 1536 ہوگئی ہے۔ اگرعالمی صورتحال کو دیکھا جائے تو دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv