تازہ تر ین

کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہسپتال داخل

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کورونا میں مبتلا ہونیوالے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں داخل ہوگئے ہیں، یہ دعویٰ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے ۔

اد رہے کہ گزشتہ روزوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ گزشتی روز سہ پہر تھوڑا بخار محسوس ہوا جس پر  فوری طور پر خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے میں مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں ۔شا ہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ میں اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی ادا کروں گا ،مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv