تازہ تر ین

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی9جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی

اضافی گیس ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نا اہلی ہے. صدر نون لیگ

لاہور(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے‘قائد حزب اختلاف شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے عدالت نے شہباز شریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے.

شہباز شریف کورونا سے بچاﺅ کا حفاظتی لباس پہن کر لاہور ہائی کورٹ میں آئے جہاں انہوں نے گاڑی میں ہی ضمانتی مچلکے پر دستخط کیے ‘دستخط کرنے کے بعد شہباز شریف نے سینیٹائزر کا استعمال بھی کیا اس موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے جبکہ اضافی گیس ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نا اہلی ہے.انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نا اہلی اور بد انتظامی ہے، لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر بھی حیرت ہے‘شہباز شریف نے کہا کہ عوام کورونا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے ادھر اپنے ایک بیان میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی جانب سے شہر قائد کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی مذمت کی گئی ہے‘شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتیں بڑھانا دوہرا ظلم ہے، اضافی گیس، تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت نالائقی ہے ، ملک میں وافر بجلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات بڑھنا نا اہلی اور بے انتظامی ہے.شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دو چار ہیں اور بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مزید بڑھناظلم دَرظلم ہے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے. ان کا سابق وزیر اعظم نوازشریف سے متعلق کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے تھے، موجودہ حکومت نوازشریف کے دور میں بنائی گئی بجلی مینیج کرنے میں بھی ناکام ہے.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv