تازہ تر ین

بے سہارا اور نادار افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  بے سہارا اور نادار افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پناہ گاہوں کے نظم و نسق کا جائزہ لیا گیا۔ احساس پروگرام کے تحت بے سہارا اور نادار افراد کو پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری کے امور کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں پناہ گاہوں کے انتظام اور سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری کے حوالے سے ہدایات کیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  بے سہارا اور نادار افراد کو پناہ گاہوں میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی  جائیں ۔پناہ گاہوں کے نظم و نسق میں مسلسل بہتری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان افراد کی عزت نفس کا  بھی خاص خیال رکھا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ   بے سہارا اور نادار افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے،   ہم اس ذمہ داری کو نبھانے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv