تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان  کی زیر صدارت  انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس  میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے 7 سینئر ججز  نے شرکت کی۔چیف جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی  کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ترین جج  جسٹس محمد امیر بھٹی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی  خان ، جسٹس عائشہ  اے ملک، جسٹس شاہد وحید  اور جسٹس علی باقر نجفی  شامل  ہوئے۔یاد رہے کہ  جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 قید کی  سزا سنائی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد 22 اگست 2019ء کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔6جولائی 2019ء کو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر جج ارشد ملک پر عائد الزامات پر محکمانہ کارروائی کی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس سردار احمد نعیم کو جج ارشد ملک  کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv