تازہ تر ین

بلوچستان میں مویشی منڈیاں لگانے کیلئے ایس او پیز تیار

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نےکورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عید الاضحی کیلئے لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے عید قربان کیلئے لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے حوالےسے ایس او پیز تیار کر لیے  ہیں جو حتمی منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ایس او پیز کے مطابق کوئٹہ میں صرف ایک مویشی منڈی مشرقی بائی پاس پر لگائی جائے گی اور کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شہروں کے اندر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس او پیز کے مطابق ہر مویشی منڈی کو تین حصوں میں تقیسم کیا جائے گا۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  مویشی منڈی میں ضروری آلات مہیا کرے گا جب کہ ٹائیگر فورس اور سول ڈیفینس کے رضاکار مویشی منڈیوں میں شہریوں کو آگاہی دیں گے، مویشی منڈی کے ملازمین اور  یہاں آنے والوں کیلئے ماسک اور گلوز  پہننا لازمی ہوگا جب کہ بچوں اور بوڑھوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر مویشی منڈی میں مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے جو ایس او  پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv