تازہ تر ین

کرتار پور راہداری کو آج ساڑھے تین ماہ بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا

سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے ساڑھے 3 ماہ بعد کرتار پور راہداری کو آج دوبارہ کھول دیا جائے گا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ہیڈ گرنتھی دربار کرتارپور سردار گوبند سنگھ کے مطابق دربار بابا گورو نانک کرتارپور میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب ساڑھے 12 بجے شروع ہوگی تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرتارپور گورودوارہ میں داخلہ بند کیا گیا ہے۔

سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ 4 ماہ بعد دربار اور کرتار پور راہداری کھلنے پر پور ی سکھ قوم بہت خوش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برسی میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ بھارت سرکار بھی سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کرتار پور راہداری پر سکھ زائرین کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان نے اپنی طرف سے 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے بھارت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم اب بھارت نے کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv