برطانیہ (ویب ڈیسک)شاہی حیثیت سے علیحدگی کے چند دن بعد ہی شہزادہ ہیری مستقل طور پر رہائش کے لیے کینیڈا پہنچ گئے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس حیثیت میں مستقل طور پر وہاں رہائش اختیار کریں گے۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل اور ان کا شیر خوار بیٹا آرچی پہلے ہی کینیڈا میں موجود ہیں۔شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس سے قبل کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی اہلیہ اور بیٹا ابھی تک وہیں موجود ہیں تاہم شہزادہ ہیری خود شاہی حیثیت سے علیحدگی کے معاملات حل کرنے کے لیے برطانیہ آئے تھے۔کینیڈین نشریاتی ادارے ’گلوبل نیوز‘ کے مطابق شہزادہ ہیری شاہی حیثیت سے دستبرداری کے تمام معاملات 19 جنوری 2020 کے طے کرنے کے بعد 21 جنوری کو کینیڈا پہنچے۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور ان کا بیٹا کینیڈین شہر وینکور میں رہائش پذیر ہیں اور امکان ہے کہ جوڑا کئی ماہ تک یہیں رہے گا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جوڑا مستقل بنیادوں پر کینیڈا رہے گا یا ہر 6 ماہ بعد برطانیہ جاکر وہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد پھر کینیڈا آئے گا، کیوں کہ ابھی تک جوڑے کی کینیڈا میں مستقل رہائش کے حوالے سے شاہی خاندان اور کینیڈین حکام کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے پاس نہ تو کینیڈین شہریت ہے اور نہ ہی ان کے پاس مستقل بنیادوں پر وہاں رہنے کے لیے کوئی ویزا ہے۔گلوبل نیوز کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے اہل خانہ سمیت سیاحتی ویزا پر 6 ماہ تک مسلسل کینیڈا میں رہ سکتے ہیں تاہم بعد ازاں انہیں اپنا ویزا دوبارہ لینا پڑے گا یا پھر وہ 2 سالہ ملازمت کے ویزا پر کینیڈا میں رہ سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر شہزادہ ہیری کو ویزا پر ہی کینیڈا میں رہنا پڑے گا جس کے بعد ہی وہ مستقل شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ ہیری اہلیہ اور بچے سمیت 6 ماہ کینیڈا میں گزارنے کے بعد واپس برطانیہ جائیں گے اور وہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد واپس کینیڈا آئیں گے اور وہ اسی طرح بقیہ زندگی گزاریں گے۔شہزادہ ہیری نے رواں ماہ 13 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی شمالی امریکی ملک یعنی کینیڈا اور برطانیہ میں گزاریں گے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ ہیری اس وقت کینیڈا کی مستقل شہریت لینے کے اہل نہیں۔برطانوی اخبار ’دی میٹرو‘ کے مطابق کینیڈین قانون کے تحت دوسرے ملک کے اس شہری کو ہی مستقل شہریت دی جا سکتی ہے جو یونیورسٹی تک پڑھا ہوا ہو اور اسے ملازمت کا اچھا خاصا تجربہ ہو۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ شہزادہ ہیری کا شمار دنیا کے معروف اور متاثر ترین افراد میں ہوتا ہے تاہم اس باوجود انہیں کینیڈین شہریت حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔تاہم ماہرین کا کہنا ہےکہ برطانوی شاہی محل اور برطانوی حکومت کے کینیڈین حکومت کے مذاکرات سے شہزادہ ہیری کو مستقل شہریت مل سکتی ہے تاہم تاحال شاہی محل نے ایسا عندیہ نہیں دیا کہ وہ شہزادہ ہیری کی رہائش کے حوالے سے کینیڈین حکومت سے مذاکرات کرے گا۔شہزادہ ہیری کی کینیڈا میں مستقل شہریت کے حوالے سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کہہ چکے ہیں کہ ابھی شہزادہ کے مستقل طور پر کینیڈا میں رہنے سے متعلق معاملات طے ہونا باقی ہیں۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے 13 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے 13 جنوری کو شاہی محل میں اجلاس طلب کیا تھا اور انہوں نے شہزادہ ہیری کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔بعد ازاں 19 جنوری کو اچانک شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہزادہ ہیری اب شاہی حیثیت سے کام نہیں کر سکیں گے۔شاہی محل کی جانب سے اچانک اور جلد شاہی حیثیت ختم کیے جانے پر شہزادہ ہیری نے 20 جنوری کو برطانیہ میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران حیرانگی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ اتنا جلدی سب کچھ ہوجائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

