تازہ تر ین

رانا ثناءکیس میں گواہوں کی جان کو خطرہ ہے: شہریار آفریدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے رانا ثنائ اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن ہمارے گواہوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ڈرگ ڈیلرز کے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے، جب بھی سیاسی ڈرگ ڈیلرز پر ہاتھ ڈالا گیا تو اے این ایف کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا۔انہوں نے رانا ثنائ اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے وکالت کو اپنی آمدن کا ذریعہ بتایا، رانا ثنائ اللہ کے پاس خریداری کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔شہریار آفریدی نے ایک بار پھر رانا ثنائ اللہ کے کیس کو ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس رانا ثنائ اللہ کے خلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری کے تحت ملزمان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے لیکن ہمارے گواہوں کی جان کو خطرہ ہے، اے این ایف کے گواہوں کے تحفظ کے لیے کیس راولپنڈی منتقل کیا جائے اور جیل میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنائ اللہ کھلے عام اے این ایف کو نشانہ بنا رہے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں کو کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔شہریار آفریدی نے بتایا کہ رانا ثنائ اللہ کو 15کلو گرام ہیروئن سمیت گھر سے نہیں بلکہ سڑک سے گرفتار کیا، اے این ایف نے دو ہفتوں میں ثبوت پیش کیا اور ملزمان کو کاپیاں بھی فراہم کیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv