اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹ کمیٹی(پی اے سی) کے سربراہی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رانا تنویر پی اے سی کے چئیرمین ہوں گے اور یہ فیصلہ دو ماہ پہلے پارٹی نے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی فیصلے کے پابند ہیں۔شہباز شریف نے عمران خان کو جھوٹا ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ایوان میں تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سب نے غلطیاں کی ہیں، اگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کی بقاءکےلئے ایکا ہو پھر جمہوریت مضبوط ہوگی۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنات تھا کہ یہ فیصلہ حزب اختلاف کا تھا کہ لاڈلے کی اصلیت کھلنے دی جائے، اب سب نے دیکھ لیا کہ کیسے معیشت تباہ ہوئی ہے۔شہباز شریف کے وسط مدتی انتخابات کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ اسے سنجیدگی سے لینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب مخالف کا ایجنڈا انتشار اور فساد سے زیادہ کچھ نہیں اور پاکستانی قوم اس بات سے آگاہ ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ مجرموں کے لایعنی حربوں سے مرعوب ہوں گے، مک مکا کریں گے نہ ہی احتساب کے عمل میں کوئی نرمی برتی جائے گی۔خیال رہے کہ شہباز شریف کو دسمبر 2018 میںپبلک اکاﺅنٹ کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا اور یہ عہدہ آئین کے تحت قائد حزب اختلاف کے پاس ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں پی اے سی کے سربراہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ تھے اور پیپلزپارٹی کی دور میں چوہدری نثار علی خان اس کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جس پر کرپشن کا الزام ہو وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جس شخص پر مقدمات ہوں اس کو چئیرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے، اپوزیشن میں کئی ایسے ارکان موجود ہیں جو اس عہدے کیلیے موزوں ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی اے سی کی سربراہی پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے سبب دیگر کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی تاخیر ہوئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

