Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارتی انتخابات 2019 ، نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا امکان

By adminمئی 20, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انٹر نیشنل (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی عام انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا تاہم تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ایگزٹ پولز کے نتائج غلط بھی ثابت ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ’ایگزٹ پولز‘ کی اصطلاح سے ان نتائج کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو باقاعدہ اعلان سے قبل ووٹرز سے یہ پوچھ کر مرتب کیے جاتے ہیں کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا۔حالیہ انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس پارٹی کو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ طاقتور علاقائی جماعتوں سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم بہت سے افراد نے ان عام انتخابات کو وزیراعظم مودی کا ریفرنڈم بھی قرار دیا۔واضح رہے بھارت میں حکومت بنانے کے لیے ایک جماعت یا مختلف جماعتوں کے اتحاد کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔اب تک کیے جانے والے 4 ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو کامیابی حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور امکان یہ ظاہر کی جارہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں انہیں 280 سے315 نشستیں مل سکتیں ہیں جو کانگریس سے کہیں زیادہ ہیں۔تاہم نیلسن اے بی پی نیوز کے کیے گیے سروے میں بی جے پی کے حصے میں 267 نشستیں آتی دکھائی دے رہی ہیں جو حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت سے بھی کم ہیں۔اس پیش گوئی کے ساتھ یہ امکان بھی ہے کہ پارٹی کو ریاست اتر پردیش میں بری طرح شکست ہوسکتی ہے جہاں سے کسی بھی ریاست سے اراکین اسمبلی کی سب سے بڑی تعداد یعنی 80 اراکین راجیہ سبھا میں پہنچتے ہیں۔ 2014 کے انتخابات میں اتر پردیش سے بی جے پی نے 71 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن نیلسن اے بی پی سروے کے مطابق اس وقت وہ 2 طاقتور علاقائی جماعتوں کے مقابلے میں 51 نشستیں تک ہار سکتی ہے۔بی جے پی کو اپنی جیت کا اتنا یقین ہے کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک کارٹون پوسٹ کیا جس میں نریندر مودی اپنے مخالفین کو پچھاڑتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ مامتا بینرجی کا کہنا ہے کہ وہ ’ایگزٹ پولز اندازوں پر یقین نہیں رکھتیں‘۔ان کا کہنا ہے کہ ’اس کھیل کے ذریعے ہزاروں الیکٹرنک ووٹنگ مشینوں میں ردو بدل کرنے یا انہیں تبدیل کردینے کا منصوبہ ہے، میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے متحد رہنے کی درخواست کرتی ہوں، مضبوط اور ڈٹے رہیں، ہم اکٹھا یہ لڑائی لڑیں گے‘۔علاوہ ازیں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں انتخابات کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا جو سیکیورٹی اور انتظام و انصرام کی وجوہات کی بنا پر 7 مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔تقریباً 90 کروڑ ووٹرز کے ساتھ اسے دنیا میں جمہوریت کی سب سے وسیع مشق قرار دیا جارہا ہے۔حالیہ انتخابات میں جو مسائل سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آئے ان میں بے روزگاری، اور بھارت کا مالی بحران کا شکار ہونے کا خوف شامل تھا۔نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کی چھٹی بڑی معیشت کچھ حد تک اپنی ترقی کی رفتار کھو چکی ہے ، شرح نمو 7 فیصد جبکہ حکومتی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی شرح 1970 کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔

admin

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.