لاہور(ویب ڈیسک)اہم قومی و سیاسی رہنماﺅں کا عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی سپیکر پنجا ب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، سینیٹر شہزاد وسیم،صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور سمیت اہم شخصیات نے عبدالعلیم خان سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں رہا ہونے پر مبارکباد دی،ان رہنماﺅں نے عبدالعلیم خان سے مختلف قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ا±ن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے،حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ہم سب اپنے کپتان عمران خان کے دست و بازو ہیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،ماضی کا سیاسی و معاشی ملبہ موجودہ حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویڑن ایسے نئے پاکستان کی تشکیل ہے جہاں ہر شہری کو اس کا حق دہلیز پر مل سکے اسی لیے صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہر حال میں پورا اترنا ہوگا، انہوں نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزار ی،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودسینیٹر شہزاد وسیم اور صوبائی وزیر مال کرنل (ر) محمد انور کا شکریہ ادا کیا اور ان کی طرف سے حمائیت کو سراہا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

