تازہ تر ین

اسرائیل نے واٹس ایپ ڈیٹا ہیک کر لیا ، 1.5 بلین صارف غیر محفوظ

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی اخبار نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب دنیا بھر کے شہریوں کا ڈیٹا 10سال سے غیرمحفوظ ہے۔ انتظامیہ ابھی تک اس کا حل نکالنے میں ناکام رہی ہے۔ چند روز قبل بھی واٹس ایپ سکیورٹی کو ٹیسٹ کرنے کیلئے اسرائیل کے این ایس او گروپ نے واٹس ایپ پر اسپائی ویئر چھوڑا تھا کہ واٹس ایپ کو ہیک کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ہیکنگ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دنیا بھر کے صارفین سے فوراً واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کو کہا تھا۔ ڈروو نے بلاگ میں لکھا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو غلط طرح سے ہینڈل کیا جاتا ہے۔ کچھ وقت پہلے واٹس ایپ میں ایک بگ آیا تھا جس کے ذریعے محض ایک کال سے ہیکرز کی پہنچ صارفین کی تصویریں، ای میل، میسیج، کال لاگ جیسی پرسنل معلومات تک ہیک ہوگئی۔ آگے لکھا کہ اس بگ کا حملہ صرف اینڈرائڈ پر ہی نہیں ہوا تھا بلکہ آئی او ایس، ونڈوز اور کئی او ایس پر بھی ہوا تھا۔ ڈروو نے لکھا کہ واٹس ایپ پر حالیہ اسپائی ویئر کے حملے کی خبر سن کر انہیں حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ اپنے 10 سال کے سفر میں واٹس ایپ ایک دن بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔ ڈروو نے بلاگ میں لکھا ہے کہ واٹس ایپ ایک محفوظ خامی کو دور کرتا ہے تو اس میں دوسری سکیورٹی خامی آجاتی ہے۔ڈروو نے کہا کہ واٹس ایپ اپنے اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن فیچر سے صارفین کو بھروسہ کراتا ہے کہ ان کی چیٹ کسی تھرڈ پارٹی کے پاس نہیں جا رہے ہیں۔ مگر ایسا نہیں ہے کیونکہ جب تین سال پہلے اس فیچر کی شروعات ہوئی تھی تب کمپنی نے یہ بتایا کہ واٹس ایپ کے ڈیٹا کا بیک اپ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن سے محفوظ نہیں ہوتاہے۔ ڈروو نے لکھا کہ واٹس ایپ 10 سالوں میں کبھی بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv