Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
  • مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

روس چین ٹھوس جوہری اقدامات کریں ایران کا مطالبہ

By adminمئی 18, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بیجنگ(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کے ساتھ ’خطرناک‘ کشیدگی کا انتباہ دیتے ہوئے چین اور روس پر زور دیا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔میڈیا کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ دنوں میں تناﺅ بڑھنے کے بعد امریکا نے مبینہ طور پر ایران کو دھمکانے کے لیے لڑاکا طیاروں کا ایک دستہ اور بی-52 بمبار طیارے خیلج میں تعینات کیے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک کثیرالجہتی عالمی نظام کو تحفظ دینے اور یک طرفہ عالمی نظام سے بچنے کے لیے ایران اور چین کو ایک ساتھ سوچنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے‘۔ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ جوائنٹ کمپری ہینشن پلان آف ایکشن یا جے سی پی او اے کے نام سے معروف جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔خیال رہے کہ ایران نے چین روس، جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکا کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے نتیجے میں تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی صورت میں ایران پر لگی بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی۔تاہم گزشتہ برس امریکی صدر سے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اب تک عالمی برادری نے کوئی اقدام کرنے کے بجائے صرف بیانات ہی دیے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری، جوہری معاہدے کے اراکین ممالک اور ہمارے دوست چین اور روس اس کو برقرار رکھنا چاہیں تو اس کے لیے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ایرانی عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔دوسر جانب امریکا نے اس حوالے سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ایران کی انتہائی غلط اور دھوکہ دہی پر مبنی کوریج کرنے پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا دوسری جانب ٹرمپ کی کابینہ میں ہی ایران پر دباﺅ ڈالنے کی شدت کے حوالے سے تنازع کی اطلاعات ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ صرف چین اور روس نے ایران کی حمایت اور جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے میں تعاون کیا جبکہ دیگر فریقین پر انہوں نے وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کا الزام لگایا۔خیال رہے کہ چین ان 8 عالمی خریداروں میں سے ہیں، جنہیں امریکی پابندی سے قبل ایران سے تیل درآمد کرنے کی اجازت تھی، جس میں بھارت، ترکی، جنوبی کوریا، تائیوان، اٹلی اور یونان بھی شامل ہیں۔واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو¿ ڈالنے کے باوجود ایران نے اپنے بڑے صارفین خصوصاً چین کو براہِ راست طریقے سے تیل فروخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

admin

Keep Reading

جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ

دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا

امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد

کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا

تازہ ترین

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.