گجرات (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر لالہ موسیٰ میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کے دوست بھی زخمی ہوئے۔قمر زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیّربخاری، چوہدری منظور و دیگر بھی روانہ ہوئے۔اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘جواں سالہ بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں’۔وزیراعظم عمران خان نے بھی قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘جواں سالہ بیٹے کے صدمے سے دو چار والدین کے لیے دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں اور غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں’۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

