کابل(ویب ڈیسک) طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت کا حالیہ دور ’مثبت اور تعمیری‘ مذاکرات کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔دوحہ میں طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ امن مذاکرات کے چھٹے دور میں ’کچھ پیش رفت‘ ہوئی اور دشمن مذاکرات کے اگلے دور کے لیے دوبارہ ملاقات کریں گے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’عام طور پر مذاکرات کا یہ دور مثبت اور تعمیری تھا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو احتیاط اور تحمل سے سنا‘۔تاہم کابل میں امریکی سفارتخانے اور امریکیوں کے لیے مذاکرات کی قیادت کرنے والے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات ان بنیادی سوال پر موجود ہے کہ جب غیر ملکی فورسز افغانستان سے انخلا کریں گی۔اس سے قبل کے امریکا کی جانب سے کسی انخلا کے معاہدے پر اتفاق کیا جائے، اس کا طالبان سے مطالبہ ہے کہ وہ سیکیورٹی کی ضمانت، جنگ بندی سمیت کابل حکومت اور دیگر افغان نمائندوں کے ساتھ ’انٹرا افغان‘ مذاکرات کو وعدہ کریں۔تاہم طالبان کا اس بات پر اصرار ہے کہ امریکا کی جانب سے جب تک انخلا کے وقت کا اعلان نہیں کیا جاتا وہ ان چیزوں میں سے کچھ نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں ایک بڑی کانفرنس کے اختتام پر افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو ماہ رمضان کے آغاز سے ہی جنگ بندی کی پیش کش کی تھی لیکن عسکریت پسند گروپ نے اسے مسترد کردیا تھا۔بعد ازاں بدھ کو طالبان کے خودکش بمبار اور 4 حملہ آوروں نے افغانستان میں پسماندہ لوگوں کے ساتھ کام کرنے والے غیر منافع بخش گروپ کاؤنٹرپارٹ انٹرنیشنل پر حملہ کیا تھا، جس میں 9 افراد مارے گئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

