ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو سفیر مقرر کردیا گیا۔ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں پہلے سے تعینات سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ سعودی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر امریکا میں بطور سفیر خدمات انجام دیں گی جب کہ شہزادہ خالد بن سلمان کو نائب وزیر دفاع کے عہدے پر فائض کردیا گیا ہے۔شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان پہلی خاتون ہیں جنہیں امریکا میں سعودی سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس وقت شہزادی ریما بنت بندر سعودیہ کی ماس پارٹیسپیشن فیڈریشن (mass participation federation)کی صدر اور ڈیولپمنٹ پلاننگ اسپورٹس اتھارٹی(development and planning sports authority) کی ڈپٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔شہزادی ریما بنت بندر خواتین کے حقوق اور معاشرے میں درپیش مسائل کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی ہیں اور ہر چیلنیج کو مثبت نظریے سے دیکھتی ہیں۔ وہ امریکی سیاست اور ماحول سے بھی خوب واقفیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کے والد شہزادہ بندر بن سلطان بھی 1983 سے 2005 تک امریکا میں سعودی سفیر کی خدمات انجام دے چکے ہیں، اس دوران شہزادی ریما بھی اپنے والد کے ساتھ واشنگٹن میں مقیم تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

