مالے(ویب ڈیسک) برونائی میں حال ہی میں نافذ کی گئی ہم جنس پرستی پر سنگساری کی سزا کو معطل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں ہم جنس پرستوں اور غیر ازدواجی جنسی تعلقات کے لیے حال ہی میں مقرر کی جانے والی سنگساری کی سزا کو معطل کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔سلطان حسن البلقیہ نے مزید کہا کہ ان سزاﺅں کے نفاذ اور عمل درآمد پر بہت سے سوالات اٹھے اور غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جس کے باعث ان سزاﺅں پر عمل درآمد کو روک دیا گیا ہے، مزید مشاورت کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بے گناہوں کو سزا سے بچانے اور ریاست کو حدود سے تجاوز کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ نے اس قانون کو ’ظالمانہ اور غیرانسانی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حقوقِ انسانی کے تحفظ کے سلسلے میں بڑا دھچکا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس سزا پر سخت احتجاج کیا تھا اور کئی ممالک نے برونائی سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ برونائی میں اپریل کے آغاز میں ہی سخت شرعی قوانین کے نفاز کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں چوروں کے ہاتھ کاٹنے سمیت ہم جنس پرستوں کے لیے سنگساری کی سزا مقرر کی گئی تھی، قبل ازیں ہم جنس پرستی پر 10 سال قید کی سزا دی جاتی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

