تازہ تر ین

امریکا میں کرسمس سے قبل شٹ ڈاﺅن، لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے جزوی شٹ ڈاﺅن ہوگیا ہے اور اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔شٹ ڈاﺅن کے نتیجے میں متعدد وفاقی سرکاری محکمے بند ہوگئے اور 8 لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوئے جو پیر کو کام پر نہیں آسکیں گے۔ یہ تعطل اس لیے پیدا ہوا کہ اپوزیشن نے بجٹ میں ایک حکومتی منصوبے کو منظور کرنے سے انکار کردیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کیلئے 5 ارب ڈالر مختص کیے تھے تاہم کانگریس جہاں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، اس نے ٹرمپ کے اس منصوبے کی منظوری نہیں دی جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی منصوبے کو واپس لینے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں بجٹ ہی منظور نہ ہوسکا اور وفاقی حکومت شٹ ڈاﺅن کا شکار ہوگئی۔وائٹ ہاﺅس حکام نے آخری لمحات میں بھی شٹ ڈاﺅن روکنے کی بہت کوشش کی اور ری پبلکن و ڈیموکریٹس کے اعلیٰ رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات میں اختلافات دور کرنے پر بات چیت کی گئی تاہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اس کے بعد ایوان نمائندگان کانگریس کا اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوا۔شٹ ڈاﺅن کے باعث تمام امریکی وفاقی ایجنسیوں کو ایک چوتھائی فنڈز کی فراہمی رک گئی اور کرسمس پر 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا امکان ہے جو تنخواہوں سے محروم رہیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاﺅن کا ذمہ دار اپوزیشن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں یہ اس سال کا تیسرا حکومتی شٹ ڈاﺅن ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv