ابوظبی(ویب ڈیسک) حقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو افغان حکومت نے افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے دو روز پہلے چند مقید اہم رہنماو¿ں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔افغان امن مذاکرات سے وابستہ ذرائع نے جیو کو بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے رہنما انس حقانی سمیت 9 افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو افغان خفیہ ایجنسی نے جیل سے رہا کیا ہے۔انس حقانی ، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بیٹے اور نیٹ ورک کے موجودہ لیڈر سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

