تازہ تر ین

امریکی صدر نے جنرل مارک ملے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل مارک ملےکو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کر دیا۔جنرل مارک ملے کو جنرل جوزف ڈنفورڈ کی جگہ امریکا کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے جو اگلے برس ریٹائر ہو رہے ہیں۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکی فوج کے چیف جنرل مارک ملے کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا ہے جو کہ جنرل ڈنفورڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv