Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ہواوے ایگزیکٹو گرفتار، چین اور امریکا کے تعلقات میں پھر کشیدگی

By adminدسمبر 7, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیو یارک (ویب ڈیسک)چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے بانی کی بیٹی اور ادارے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانڑو کو امریکا کی درخواست پر گرفتار کیے جانے پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانڑو کو ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب امریکی حکام ہواوے کی جانب سے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تحقیقات کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پہلے ہی امریکی قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر امریکی انٹیلی جنس حکام ہواوے کمپنی کی نگرانی کررہے تھے۔ہواوے کے اعلیٰ افسر کی گرفتاری کے نتیجے میں چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا جبکہ امریکا اور چین تجارتی مہم سے متعلق جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے تحت آئندہ 3 ماہ میں ایک معاہدہ کرنے جارہے تھے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’ہم نے کینیڈا اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک جلد از جلد مینگ وانڑو کی گرفتاری کی وجوہات واضح کریں اور انہیں فوری طور پر رہا کریں‘۔کینیڈا کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ’مینگ وانڑو کو یکم دسمبر کو وانکوور میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ’ایسا کرکے انہوں نے متاثرہ خاتون کے انسانی حقوق کو شدید نقصان پہنچایا ہے‘۔چینی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ ’امریکا نے مینگ وانڑو کو امریکی حکام کے حوالے کیے جانے کی درخواست کی تھی اور جمعے کو ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی‘۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ ‘مینگ وانڑو، جو ہواوے کے بانی کی بیٹی ہیں، ان کی جانب سے مذکورہ معاملے پر معلومات کی اشاعت پر پابندیوں کی وجہ سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے‘۔اس حوالے سے ہواوے کا کہنا تھا کہ وہ مینگ وانڑو کی جانب سے کی گئی کسی قسم کی بدعنوانی سے لاعلم ہیں اور ان پر عائد کیے گئے الزامات سے متعلق ’بہت کم معلومات‘ فراہم کی گئیں ہیں۔خیال رہے کہ وال اسٹریٹ جنرل نے اپریل میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکی وزارت انصاف نے ہواوے کی جانب سے ایرانی پابندیوں کی مشتبہ خلاف ورزی کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ ہواوے کو امریکا کے کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شمالی کوریا اور ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مینگ وانڑو کو اسی روز گرفتار کیا گیا تھا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ارجنٹائن میں جاری اجلاس میں تجارتی جنگ ختم کرنے کے لیے عارضی صلح پر آمادہ ہوئے تھے۔آزاد چینی اکناومسٹ کا کہنا تھا کہ میگن وانڑو کی گرفتاری تجارتی مذاکرات میں ’بارگینگ چِپ’ (سودے بازی) کا کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوں گے لیکن یہ بہت زیادہ کشیدہ ثابت ہوں گے‘۔تاہم، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان کیے گئے معاہدے کی پاسداری کریں گے تاکہ ’آپسی بات چیت سے ہونے والے معاہدے سے متعلق ممکنہ فوائد پر کام کیا جاسکے‘۔ہواوے کا شمار دنیا کی بڑی ٹیلی کام کمپنوں میں ہوتا ہے لیکن امریکا کو ہواوے کے کاروبار سے خدشہ ہے کہ وہ امریکی حریفوں کو کمزور کرسکتا ہے اور دوسرے ممالک میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے موبائل فونز بیجنگ کے لیے جاسوسی کرسکتے ہیں۔

admin

    Keep Reading

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

    باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

    بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

    امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

    امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

    تازہ ترین

    دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

    کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

    پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    Advertisement

    Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

    • ہوم
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.