کابل(ویب ڈیسک) پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے اسیر رہنما ملا عبدالغنی برادر کو افغان امن عمل میں تعاون کیلئے رہا کردیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ نے ملا عبدالغنی برادر کی پاکستان میں رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایک اور طالبان کمانڈر ملا عبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ سفارتی حکام نے کہا کہ ملا برادر کو افغان امن عمل میں مدد فراہم کرنے کیلئے رہا کیا گیا ہے۔ملا عبدالغنی برادر کا شمار طالبان تحریک کے بانی رہنماﺅں میں ہوتا ہے جو طالبان کے مرحوم سربراہ ملا عمر کے انتہائی قریب تھے۔ تقریبا تین روز قبل افغان طالبان نے بھی ان کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کی تھی اور بتایا گیا ہے کہ اب وہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔افغان میڈیا نے اپنے ذرائع سے بتایا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام سے ملا برادر کو رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔ ملا عبدالغنی برادر کو 2010 میں آئی ایس آئی اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں گرفتار کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

