تازہ تر ین

انسٹا گرام پر 1000 فالوورز رکھنے والوں کیلئے ریستوران سے مفت کھانا

میلان(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی کاروباری ادارے سوشل میڈیا ویب سائٹ سے وابستہ فالوورز کے لیے کئی ترغیبات دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں اب اٹلی کے ایک ریستوران نے انسٹا گرام پر 1000 فالوورز رکھنے والوں کے لیے مفت کھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔میلان میں ایک ریستوران ’ دِس از ناٹ اے سوشی بار‘ میں نقد رقم اور کارڈ کے علاوہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ رکھنے والے ایسے افراد بھی کھانا کھاسکتے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ آپ کے فالوورز جتنے زیادہ ہوں گے اتنا ہی آپ مفت میں کھانا کھاسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک پیسہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv