چین (ویب ڈیسک)چین میں دنیا کے سب سے بڑے amphibious جہاز یعنی پانی پر تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنے والے جہاز کی کامیاب آزمائش کرلی گئی۔اے جی 600 نامی اس طیارے کی آزمائش چین کے مرکزی صوبے ہوبی میں کی گئی۔بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ کن لونگ (kunlong) کے نام سے جانا جاتا ہے جسے چین نے خودمختار طور پر بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسے پرواز سے پیشتر پانی میں چلایا گیا، جس کے بعد اس نے ہوائی سفر کیا اور 14 منٹ بعد واپس پانی میں لینڈنگ کی۔اس بوئنگ طیارے کی لمبائی 121 فٹ ہے جب کہ طیارے کے ونگز 127 فٹ ہیں۔یہ طیارہ 12 گھنٹے کے دورانیے میں 2800 میل تک سفر طے کرسکتا ہے۔اس طیارے کے چیف ڈیزائنر ہوانگ لنگسائی کے مطابق چینی ایوی ایشن کارپوریشن کی جانب سے 2021 میں اس طیارے کو اڑان بھرنے کی سند دی جائے گی جبکہ اس کی باقاعدہ پرواز کا آغاز 2022 میں کیا جائے گا۔اس طیارے کی تیاری کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا جو جولائی 2016 میں منظر عام پر آیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

