تازہ تر ین

آئرش گلوکارہ سائینڈ اوکونور نے اسلام قبول کرلیا

لندن( ویب ڈیسک )آئرش گلوکارہ سائینڈ اوکونور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر دی۔90 کی دہائی کی مقبول ترین آئرش گلوکارہ سائینڈ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسلام قبول کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنانام بھی تبدیل کرکے”شوہادا ڈیوٹ“کرلیاہے۔ جب کہ انہوں نے اپنے ان تمام مسلم دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ مسلمان ہونے پر بے حد فخر محسوس کررہی ہیں، 51 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ یہ کسی بھی ذہین نظریاتی سفر کا فطری نتیجہ ہے اور جتنے بھی صحیفے ہیں وہ سب اسلام کی طرف جاتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv