تازہ تر ین

پولیس اہلکار نے ریل میں مسافر کے گمشدہ 4 لاکھ روپے لوٹا دیے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے پولیس کے ایک اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر کے گم ہونے والے 4 لاکھ روپے لوٹا دیے۔ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر کے چار لاکھ روپے واش روم جاتے ہوئے بوگی میں گر گئے تھے جو کہ محمد اسلم نامی اہلکار کو معمول کی گشت کے دوران ملے۔ذرائع کے مطابق محمداسلم نے رقم ملنے کے بعد مالک کی تلاش کرکے پیسے اسے واپس کر دیے۔ریلوے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے سپاہی محمد اسلم کو اس کی ایمانداری پر 5 ہزار روپے انعام دیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv