کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں بھتے کا گندا دھندہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ پر کال آئی، 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا، کار چلاتے تاجر نے فون کاٹا تو ساتھ چلتی موٹر سائیکل سے فائرنگ کردی گئی۔کراچی میں بھتہ خور پھرنئے انداز سے سرگرم ہوگئے ہیں اور اس بار طریقہ واردات بھی پچھلی وارداتوں سے الگ ہے۔گزشتہ رات پیپلزچورنگی پر بھتہ نہ دینے پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کا شف کے بھائی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ پر کال آئی، 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا اُس نے کال کاٹ دی۔ دو سے تین مرتبہ دوبارہ کالز آئیں لیکن اس نے کال وصول نہیں کی اور اسی دوران پیپلز چورنگی کے قریب پہنچتے ہی وہاں پر موجود موٹر سائیکل پرسوار 2 نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق زخمی شخص سے فون پر 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا اور بھتہ مانگنے والے شخص نے اپنا تعارف لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلہ کے طور پر کرایا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

