مقبوضہ کشمیر (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے اور قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے بارہ مولا میں محاصرے کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا جس کے خلاف ضلع بھر میں شدید احتجاج کیا گیا۔کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی افواج نے شوپیاں میں بھی چھاپوں کے دوران 9 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت پانے والے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر سبزار احمد صوفی اور آصف احمد گوجری کے بہیمانہ قتل کے خلاف پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کے موقع پر مقبوضہ وادی میں تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مزاکر بند جب کہ سڑکیں سنسان رہیں جب کہ قابض انتظامیہ کی جانب سے ہڑتال کے موقع پر وادی میں انٹرنیٹ اور ریل سروس بند رہی۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور حریت رہنماﺅں کی جانب سے پروفیسر سبزار احمد صوفی اور آصف گوجری کو شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

