اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے افغان سفیر کا سوٹ کیس ہی گمادیا۔پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنا سوٹ کیس لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔افغان سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اسلام آباد کابل پی آئی اے پرواز سے دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس لاپتہ ہوا اور سوٹ کیس لاپتا ہونے کا یہ ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے۔افغان سفیر نے سوال کیا کہ کیا یہ اتفاقیہ ہے یا بد انتظامی ہوسکتی ہے؟