تازہ تر ین

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر کوالالمپور کی عدالت نے کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی، دیگر 2 افسران میں وزیر خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر اور ملکی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کل 38 مقدمات کا سامنا ہے، ا±ن پر قومی فنڈ سے 2.6 ارب رنگٹ (628 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاو?نٹ میں منتقل کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد شکنی کے فوجداری الزامات بھی عائد ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv