تازہ تر ین

جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ،امریکا کی پاکستان کو پھر وارننگ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈو مور کے مطالبے کے ساتھ امریکا نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت سے ان کی چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یہ واضح کردیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا گیا ہے، وہ اسے پورا کرے گا اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی دفتر خارجہ کے قائمقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان ہنری انشر نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے مواقع موجود ہیں تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv