واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بم اور میزائل حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چینی افواج امریکی اور اتحادی افواج کی تنصیبات پر بم اور میزائل حملے کی اپنی استعداد کو بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور ان کا ہدف بحرالکاہل میں موجود امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تین سال سے خصوصی تربیت حاصل کررہی ہے جب کہ بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اور آتشی مواد لے جانے والے میزائل بنا رہا ہے جس کے لیے چین نے دفاعی بجٹ کو 190ارب ڈالر تک کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازعے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے خطے میں قائم امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

