اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میںبغیراجازت ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ریلی نکالنے سے 3 دن پہلے این او سی لیا جانا لازمی ہے جب کہ بلاول بھٹو نے انتظامیہ سے پیشگی اجازت کے بغیر ریلی نکالی، 3 روز پہلے ریلی کی اجازت لی ہوتی تو سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاسکتے تھے۔واضح رہے اتوار کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے کراچی کے علاقے لیاری میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراو¿ کیا تھا اور قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے ڈنڈوں سے شیشے توڑ دیئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

