سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیران میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی حکام نے مزید نفری کو طلب کرلیا اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر پلوانہ، کپواڑہ، ترال اور شوپیئن سمیت کشمیر کے کئی اضلاع میں ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث ان اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور تجارتی مراکز بند رہے جب کہ قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے نام پر تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا۔ سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد حریت پسند جماعتوں کی جانب سے احتجاج مظاہرے بھی کیے گئے اور ضلع کپواڑہ میں کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی گئی۔دوسری جانب سری نگر کے علاقے گوری پورہ میں بھارتی پولیس کی 13 ویں بٹالین کی چوکی پر حملے میں بھارتی اہل کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ حملہ ا?ور بھارتی پولیس کے اہل کاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

